آزمائشی تجربات کامیاب، آکسفورڈ یورنیورسٹی کی جانب سے تیار کر دہ کورونا کی ویکسین کب تک مارکیٹ میں آجائیگی؟ بڑا اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی) آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویکسین ممکنہ طور پر کورونا کے مریضوں کیلئے مددگار ثابت ہوگی، ویکسین اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ ویکسین جسمانی مدافعتی نظام

کے ردعمل کو کم کرتی ہے، اس ویکسین کو کورونا کے بدترین اثرات کی روک تھام کیلئے مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر و پروجیکٹ لیڈر پروفیسر ایڈرین ہل نے کہا ہے کہ آکسفورڈ کی ویکسین اکتوبر میں ریلیز ہوجائیگی اس کے آزمائشی تجربات امید افزا ثابت ہوئے ہیں۔ ویکسین نے جانوروں میں بہت اچھے نتائج ظاہر کیے ہیں جس کے بعد محققین انسانی آزمائشوں کے اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ویکسین کو اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، عالمی صطح پر مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 5 ہزار ہوگئی، کل 4 لاکھ 98 ہزار سے زائد اموت، امریکا، برازیل اور روس سب سے زیادہ متاثرہ ممالک قرار۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 5 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 98 ہزار 996 ہو گئی۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 28 ہزار 208 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 23 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 089 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 88 ہزار 956 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 85 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 75 ہزار 703 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close