اتحادی ناراض، حکومت کا آخری وقت آ پہنچا ہے، وزیراعظم عمران خان کوآنیوالے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکمرانی پاکستان کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن گئی ہے،اتحادیوں کا چھوڑ جانا اس بات کی نشاندہی ہے کے حکومت کا آخری وقت آ پہنچا ہے،حکومت کی تبدیلی کے لئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمرانی ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، وقت آچکا ہےکہ ان کا حساب کتاب کر دیا جائے،حکومت سے نجات کا وقت آن پہنچا ،حکومت کی تبدیلی کے لئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی بوجھ بن گئے ہیں ،حکومت کے اتحادی اس کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،اتحادیوں کا چھوڑ جانا اس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومت کا آخری وقت آ پہنچا ہے،حکومت کی تبدیلی کے لئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، میاں شہباز شریف کے صحت یاب ہونے پر اے پی سی کا اعلان ہوگا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں جب ملک میں وبا کا راج ہے اور یہ وبا ہزاروں جانیں لے چکی ہے، اکانومی جو پہلے تباہ ہوچکی تھی وبانے اس کی ریکوری کے دروزاے بند کردئیے ہیں، حکمرانوں نےریلیف دینے کی بجائے عوام پر مزید ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ہے،عمران خان کی حکمرانی پاکستان کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن گئی ہے، اس مشکل وقت میں جب ایک وبا نے پاکستان کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ مشکل کا شکار ہیں، ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید ناقابل برداشت بوجھ ڈال کر وارداتیں ڈالی جارہی ہیں۔

close