برطانوی پائلٹ ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگیا، یہ معجزہ کس پسماندہ ملک میں پیش آیا؟

ہنوئی:(پی این آئی)برطانوی پائلٹ ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگیا، یہ معجزہ کس پسماندہ ملک میں پیش آیا؟ ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے والا کورونا مریض صحت یاب ہوگیا، دیار غیر میں رہنے والے برطانوی پائلٹ کمیرون نے نئی زندگی ملنے پر ویتنامی حکومت کا شکریہ ادا

کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ کیمرون کو 18 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ 68 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔کیمرون کی حالت تیزی سے بگڑی اور ان کے پھیپھڑوں کےعلاوہ جگر اور گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ان کی طبیعت بحال ہونے لگی۔کیمرون کے مطابق میرے زندہ بچنے کے امکانات صرف10 فی صد تھے اور خاندان میری تابوت میں برطانیہ واپسی کا منتظر تھا لیکن ڈاکٹرز کی انتھک محنت اور کوششوں سے وہ صحتیاب ہوگئے۔ویتنام میں اسپتال حکام کے مطابق انہیں جلد برطانیہ روانہ کردیا جائے گا، ویتنام میں سخت اقدامات کی بدولت چند سو افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور گنتی کے مریضوں کو وینٹی لیٹر سپورٹ فراہم کی گئی۔ویتنام میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹر لیٹر پر موجود کوئی بھی مریض موت کے منہ میں نہیں گیا، برطانوی پائلٹ کو پیشنٹ 91 کا نام دیا گیا اور اس کی صحت سے متعلق روزانہ ٹی وی پر خبریں نشر ہوتی اور اخبارات میں شائع کی جاتی تھی۔

close