کورونا وائرس کی سالانہ کتنی ویکسینز بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی؟تفصیلات آگئیں

اوسلو (پی این آئی) ناروے میں ایک گروپ کولیژن فار ایپی ڈیمک پریپیرڈنیس انوویشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا میں مختلف دواساز کمپنیوں کے اشتراک سے کورونا ویکسین کی سالانہ 4 ارب خوراکیں بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے کولیژن فار ایپی ڈیمک پریپیرڈنیس انوویشن کے

حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گروپ دنیا کے مختلف ممالک میں تجربات سے گزرنے والی نو ویکسینز کی حمایت کر رہا ہے اور اس کے ایک ماہر جیمز روبنسن نے کہا ہے کہ نو میں سے ہر ایک ویکسین کی پیداوارکے لیے دو سے تین پلانٹ مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں