بینکوں میں پیسا رکھ کر سود کھانے کا اب زمانہ ختم ہوگیا، وفاقی حکومت نے بینکاری اور کاروبار کیلئے بڑا پیکج تیار کر لیا

لاہور(پی این آئی) وفاقی حکومت نے بینکاری اور کاروبار کیلئے بڑا پیکج تیار کر لیا، پیکج کا چند دنوں میں اعلان کردیا جائےگا، بجٹ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے جو خامیاں تھیں، ان خامیوں کو بھی دور کردیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان نے شرح سود میں کمی پر اپنے تبصرے میں کہا کہ آج انتہائی خوشی کے

ساتھ یہ بات شیئر کررہا ہوں کہ پاکستان میں آج سودی معیشت کو ایک بڑی کاری ضرب لگی ہے۔آج شرح میں بڑی کمی ہوئی، پچھلے چار ماہ میں وہ شرح سود جوسوا 13فیصد ہوتی تھی اب صرف 7 فیصد رہ گئی ہے۔ گویا کہ بینکوں میں پیسا رکھ کر سود کھانے کا اب زمانہ ختم ہوگیا، کیونکہ اس میں اب کسی قسم کی کوئی کشش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سارا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گا۔جن کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ شرح سود میں کمی کی جائے اور کاروبار ی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، اب یہ سرمایہ بینکوں سے نکل کر کاروبار پر لگے گا۔ اب بینک بھی مجبور ہوں گے کہ وہ اپنا سرمایہ حکومت کی سکیورٹی کی بجائے کاروبار میں لگائیں۔ اس طرح سے پاکستان میں ایک نئی ابتدا ہونے والی ہے۔یہ بہت بڑی آج ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ کامران خان نے کہا کہ یقینا جب ہم سود سے چھٹکارا حاصل کریں گے تو اللہ کی رحمت بھی ہم پر نازل ہوگی۔اسی طرح کاروبار اور بینکاری کے حوالے سے مجھے معلوم ہے کہ حکومت ایک بہت اچھا پیکج تیار کرچکی ہے، یہ پیکج چند دنوں میں سامنے آجائے گا۔ اسی طرح کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے جو بجٹ کے دوران خامیاں سامنے آئی تھیں، حکومت نے ان خامیوں کو بھی دور کردیا ہے، یہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔واضح رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروبار کو ریلیف دینے کیلئے شرح سود میں مزید کمی کردی ہے، شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد پالیسی ریٹ 7 فیصد ہوگیا ہے۔کورونا وباء کے باعث کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں بدحالی کے باعث شرح سود میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔ معاشی سست روی برقرار ہے۔ نمو میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شرح سود میں کمی کے فوائد گھرانوں، کاروباری اداروں کو بروقت منتقل ہوں گے۔ جولائی کے اوائل میں 33 کھرب روپے مالیت کے قرضوں کے نرخ ازسرنو متعین ہونے ہیں۔

close