نئی دہلی(پی این آئی)بھارت میں 24 گھنٹے میں 14،933 متاثرین کا اضافہ ہوا، تعداد ساڑھے 4 لاکھ تک پہنچ گئی۔بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد میں 14933 نئے کیسز کا اضافہ ہوا جس کے
بعد ملک میں مجموعی مریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے مختلف علاقوں میں مزید 312 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے مجموعی اموات کی تعداد 14015ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14933 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 178480ہے۔ بھارت میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وبا کے مزید 3721 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 113 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6283 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں