افغان طالبان نے ایک ہفتے میں سرکاری فوج کے 291 اہلکار ہلاک کر دیئے

کابل(پی این آئی)افغان طالبان نے ایک ہفتے میں سرکاری فوج کے 291 اہلکار ہلاک کر دیئے۔افغانستان میں طالبان نے گزشتہ ہفتے کے دوران کم سے کم دو سو اکانوے افغان سکیورٹی اہلکاروں کوہلاک کیا۔ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ طالبان نے پچھلے ہفتے کے دوران 32

صوبوں میں چار سو بائیس حملے کئے جن کے نتیجے میں دوسواکانوے سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ سو پچاس زخمی ہوگئے۔ انہوں نےکہا اس سے ظاہر ہوتاہے کہ تشدد کم کرنے کا طالبان کا عزم بے معنی ہے اور امن سے متعلق ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حکومت کے اعدادوشمار مسترد کردئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close