اس سال عام حج نہیں ہو گا، سعودی حکومت نے پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، وزارت مذہبی امور میں ہنگامی اجلاس طلب

جدہ (عاصم علی اعوان) رواں سال حج کے سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان سے رابطہ کر کے محدود حج کے فیصلے سے آگاہ کر دیا، وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رواں سال محدود حج کے فیصلے سے باضابطہ

طور پر آگاہ کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صالح بن بنتن نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ رواں سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز ہی حج ادا کریں گے۔ نیز، کرونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے، وزارتِ مذہبی امور نے نئی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امسال سفیر اور سفارتی عملہ حج میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، واضح رہے کہ سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ اس سال محدود حج ہوگا دنیا کے 180 سے زیادہ ملکوں میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 70 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور پوری دنیا بھر میں وائرس سے 5 لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں اور سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں سمیت مسلمان محدود تعداد میں حج ادا کریں گے پہلے سے حج ادا کرنے والے افراد پر دوبارہ حج کرنے کی پابندی ہوگی اس سال حج صرف مقامی اور اقامہ ہولڈر افراد کریں گے سعودی وزارت حج نے اپنے ٹویٹ بیچ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بار 2020 کا حج محدود پیمانے پر داخلی حج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close