اسلام آباد(پی این آئی)نیپال بھی بھارت پر شیر ہو گیا، نیپال ریڈیو پر بھارت مخالف نغمے نشر ہونے لگے، بھارتی حکومت کی ہمسایہ ممالک کے بارے فسطائیت پرمبنی پالیسیوں کے سبب نیپال کی عوام میں نفرت کے جذبات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نیپال کے ریڈیو اسٹیشنوں سے
بھارت مخالف نغمے نشر کرنا شروع کر دیئے گئے جو بھارتی صوبے اترکھنڈ میں بھی سنے جا سکتے ہیں۔نغموں میں نیپال کے عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اترکھنڈ کے علاقے کالا پانی لیپو لیخ اورلمپیادھورا واپس لینے ہیں جنہیں نیپال نے اپنے نئے نقشے میں بھی شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کے باعث بھارت کے نیپال کیساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں