چین کورونا ویکسین کی تیاری میں انتہائی قریب ہو گیا،انسانوں پر تجربات دوسرے مرحلے میں داخل۔۔تفصیلات آگئیں

بیجنگ(پی این آئی) چین میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔چین کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل بیالوجی(آئی ایم بی سی اے ایم ایس )نے اتوار کے روز کہا کہ اس ویکسین کی مزید افادیت اور تحفظات کا جائزہ لینے کے

لیے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔دنیا بھر میں ایک درجن کے قریب ویکسین انسانوں پر آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا میں تیزی آرہی ہے اور دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔تاہم ابھی تک کسی ویکسین نے تین مراحل عبور نہیں کیے جو ویکسین کی فروخت کے لیے باقاعدہ منظوری حاصل کرنے سے پہلے ایک ضروری اقدام ہے۔چینی انسٹی ٹیوٹ نے سنیچر کے روز انسانوں پر تجرباتی شاٹ کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ یاد رہے چینی سائنس دان اس وقت چھ ممکنہ ویکسینز پر کام کر رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں ان ویکسینز کی آزمائش کے لیے مئی سے لے کر اب تک 200 کے قریب افراد کو بھرتی کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں ویکسین کی خوراک کا تعین کیا جائے گا۔ اس بات کا تحقیق جاری رکھی جائے گی کہ آیا یہ ممکنہ ویکسین صحت مند افراد میں قوتِ معدافعت کے ردعمل کو محفوظ طریقے سے متحرک کرسکتی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close