90 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد سعودی عرب میں رونقیں بحال، سڑکوں پر دفتروں اور کاروباری گاڑیوں کا رش

جدہ(پی این آئی)90 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد سعودی عرب میں رونقیں بحال، سڑکوں پر دفتروں اور کاروباری گاڑیوں کا رش، سعودی عرب میں 90 روز کےلاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، سڑکوں پر دفاتر جانیوالوں اور کاروبار کرنے والی گاڑیوں کا رش نظر آیا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک کا عملہ

شاہراہوں پر تعینات ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔جدہ میں آج سے مارکیٹس ،بیوٹی پالر، باربر شاپ، کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے تمام کاروباری مراکز کو ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close