نیوزی لینڈ میں 4 اعشاریہ 7 کی شدت کا زلزلہ، ہزاروں لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور

کینبرا(پی این آئی)نیوزی لینڈ میں 4 اعشاریہ 7 کی شدت
کا زلزلہ، ہزاروں لوگ گھر چھوڑنے پر مجبورنیوزی لینڈ کے مشرقی حصے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے خوف کی فضا قائم کردی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلے کے بعد جاری سونامی کی

وارننگ واپس لے لی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے مشرقی ساحل پر صبح سویرے 7.4 شدت کا زلزلہ آیا اور ہزاروں لوگوں نے اس کی شدت کو محسوس کیا۔حکام نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی آنے کے ابتدائی خدشات کے پیش نظر ہزاروں رہائشی بالائی مقام پر منتقل ہوگئے۔بعد ازاں حکام نے بتایا کہ سونامی کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس ضمن میں سول ڈیفنس نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا کہ وہ سونامی کے خطرے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close