دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھل کی فصل بیماری سے تباہ، پیداوار میں کمی کا خدشہ

کینبرہ(پی این آئی)دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھل کی فصل بیماری سے تباہ، پیداوار میں کمی کا خدشہ۔دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس جیسی بیماری سے خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بڑے پیمانے پر فصل تباہ ہونے سے دنیا میں کیلے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کھایا

جانے والا پھل کیلا اس وقت شکار ہے ایک خطرناک وبا کا جو کہ ٹراپیکل ریس 4 فنگس کی ایک قسم ہے اور ج 30 برسوں سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ لیکن گزشتہ 10 برس میں اس کا پھیلاؤ کئی گنا بڑھ چکا ہے یہ فنگس سب سے پہلے ایشیا میں سامنے آیا جو بعد میں وسطی اور لاطینی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا تک پھیل گیا۔آسٹریلوی سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیاں کر کے کیلےکی ایسی فصل بنا لی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتی ہے لیکن اس کا مستقل حل تاحال دریافت نہیں ہو سکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close