چینی فوج کی غیر معمولی حرکت، بھارتی سرحدپر میزائل اور بھاری جنگی ساز و سامان پہنچا دیا گیا، دونوں ممالک کی فوجیں ہائی الرٹ

لداخ (پی این آئی) چینی فوج کی مغربی خطے میں نقل و حرکت، جنگی سازوسامان بھارتی سرحد پر پہنچا دیا، چینی پیپلز لبریشن آرمی نے میزائلوں کے تجربے اور فوجی مشقیں شروع کردی ہیں جبکہ مزید فوجی دستے بھی بھارتی سرحد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔بھارت اور چین کے لداخ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے

دونوں ممالک کی فوجیں ہائی الرٹ ہیں جبکہ چین نے بھاری جنگی سامان بھی بھارتی سرحد کی جانب بھیج دیا ہے۔چینی فوج نے اپنے میزائلوں کے تجربے بھی کیے ہیں اور فوجی مشقیں بھی جاری ہیں۔ چینی فوج بالکل چاک و چوبند ہوکر بھارت کے کسی بھی جارحانہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے جبکہ چین کی جانب سے بھارت کو کوئی سرپرائز بھی دیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ چین کیساتھ سرحدی جھڑپوں میں بھارت کے 47 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، کل تک 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی اور اب اطلاعات ہیں کہ جانی نقصان زیادہ ہے اور 47 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں کی لاشیں کئی گھںٹے تک سرحد پر پڑی رہیں۔چین نے بھارت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے سنگین سرحدی خلاف ورزیاں کی ہیں۔وادی گلوان میں ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول رہا ہے۔بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین وادی گلوان میں ہونے والی سرحدی جھڑپ کا ذمہ دار نہیں ہے۔بھارتی فوجیوں نے سرحدی معاملات پر ان کے پروٹوکول اور کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات پر تیار شدہ اتفاق رائے کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ چین مزید تنازعات نہیں چاہتا۔چینی فوج کے ترجمان نے بھارت کو کہا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے اور تنازعے کے خاتمے کے لیے بات چیت کے درست راستے پر آگے بڑھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close