کورونا بے قابو، بھارت میں مسلسل تیسرے دن 11502 ہزار متاثرین سامنے آئے، گذشتہ 24 گھنٹے میں 325 ہلاک ہو گئے

نئی دہلی(پی این آئی)کورونا بے قابو، بھارت میں مسلسل تیسرے دن 11502 ہزار متاثرین سامنے آئے، گذشتہ 24 گھنٹے میں 325 ہلاک ہو گئے، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 3 دن لگاتار 11 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار

کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 11 ہزار502 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 424 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز بھارت میں کورونا سے 325 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار797 مریض بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close