قومی ائیرلائن کا بڑا اقدام، سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا

ریاض(پی این آئی)قومی ائیرلائن کا بڑا اقدام، سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا۔ جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ

اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز جو ٹکٹیں بیچ رہا ہے، وہ پاکستانی تارکین سفارت خانے سے خریدتے ہیں۔اور ہر کلاس کی ٹکٹ کے الگ الگ ریٹس مقررہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بات چل رہی ہے کہ ٹکٹس کے زیادہ پیسے لیے جا رہے ہیں یا مہنگے بیچے جا رہے ہیں۔ یہ ایک غلط تاثر ہے۔ اس معاملے میں آپ لوگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اگر آپ لوگوں کہ کہیں یہ خیال آتا ہے کہ آپ سے زیادہ پیسے مانگے جا رہے ہیں تو بغیر کسی تاخیر کے یہ بات مجھ تک پہنچائیں۔مجھے کال کر کے بتا دیں، میں بذات خود اس پر ایکشن لوں گا۔ اگر کسی پاکستانی کو لگتا ہے کہ اسے PIA کی ٹکٹ مہنگے داموں بیچ جا رہی ہے تو وہ مجھ سے براہ راست 0599558311پر رابطہ کر لے۔اور جن لوگوں کے رشتہ دار سعودی عرب میں انتقال کر گئے ہیں۔ میں ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور انہیں یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم سفارت خانے والے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راجا علی اعجاز نے مزید کہا ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد قونصلر خدمات اور خصوصی طور پر وطن واپسی کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کی وجہ سے سفارتخانے پہنچنا چاہتی ہے۔پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے چلا جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close