انسانی حقوق کی یورپی عدالت کا اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق میں فیصلہ، فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل

برسلز(پی این آئی)انسانی حقوق کی یورپی عدالت کا اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق میں فیصلہ، فرانسیسی عدالت کا فیصلہ معطل۔انسانی حقوق کی یورپین عدالت نے فرانسیسی عدالت کافیصلہ معطل کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق یورپین

عدالت برائےانسانی حقوق نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے فرانسیسی عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عدالت کا فیصلہ آرٹیکل10کے تحت آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ 11سال پہلے سول سوسائٹی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی پرامن جدوجہد کا آغاز کیا تھا، فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے سول سوسائٹی کے کارکنان نے 26 ستمبر 2009 اور 22 مئی 2010 کو دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں فرانس کے سپر اسٹورز میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے ایک پر امن جدوجہد شروع کی تھی ۔ان علامتی مظاہروں کے دوران یہ کارکنان سپر مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے اپیل کرتے تھے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔سول سوسائٹی کے کارکنان کا مؤقف تھا کہ اسرائیل فلسطین کے وسائل پر قبضہ کرکے مصنوعات بنا کر فروخت کررہا ہے، جس پر سول سوسائٹی کارکنوں کیخلاف2015میں فرانسیسی عدالت نے نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔اپنے فیصلے میں فرانسیسی عدالت نے سول سوسائٹی کے کارکنوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے تھے۔بعد ازاں فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کے کارکن انسانی حقوق کی یورپین عدالت میں چلے گئے، یورپین عدالت نے اسرائیل کیخلاف جدوجہد کے حق کوتسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں