کورونا وائرس سے بچنے کیلئے امریکیوں نے بلیچ کا غلط استعمال شروع کر دیا، معروف ادارے نے وارننگ جاری کر دی

نیویارک(پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے بار بار صابن سے ہاتھ دھونے، سماجی دوری اختیار کرنے اور سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ماہرین کورونا سے بچنے کے لیے گھروں کو جراثیم کش محلول اور بلیچ سے دھونے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن

امریکی عوام کی جانب سے ان جراثیم کش محلول اور بلیچ کا بے حد غلط استعمال کیا رہا اور اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ایک سروے بھی کیا ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے امریکی عوام کی جانب سے بلیچ اور جراثیم کش کے غلط استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 39 فیصد افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش ادویات اور بلیچ کا اپنے جسم پر اسپرے کیا۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 19 فیصد لوگ بلیچ کے محلول سے سبزیاں اور پھل دھو کر استعمال کر رہے ہیں۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جراثیم کش اور بلیچ کا غلط استعمال نہ کریں اور اسے بچوں کی پہنچ سے بھی دور رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close