تاریخی مسجد افغاناں کے قریب کھڑے پانی نے گندے جوہڑ کی صورت اختیار کرلی، ہل محلہ کے لیے ڈینگی کے خطرات بڑھ گئے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) دریائے جہلم کے کنارے تاریخی مسجد افغاناں کے قریب گندگی اور کھڑے پانی نے گندے جوہڑ کی صورت اختیار کرلی۔ضلعی انتظامیہ سے صفائی کرانے کی اپیل، اہل محلہ کو ڈینگی کے خطرات بڑھ گئے، ممتاز سماجی شخصیت رہنما نعیم احمد بھٹی اور آصف جنجوعہ نے کہاہےکہ جب سے یہ

گرین بیلٹ بنا ہے یہاں پر سیوریج کی نکاسی کے لئے کوئی خاطرخواہ انتظام نہیں کیا گیا ضلعی انتظامیہ سے اس بارے میں آٹھ ماہ پہلے دو بار بات ہو چکی تھی جس پر اس مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، پانچ ماہ پہلے یہاں پر پانی نکالنے کے لئے بڑی موٹر لگائی گئی اور ساتھ سیوریج لاین کے لئے پائپ ڈالنے کے لیے مسجد افغاناں سے لے کر صرافہ بازار تک مشین کے ذریعے کھدائی کرائی گئی لیکن آج چار ماہ ہوگئے ہیں اس میں پائپ نہیں ڈالے گئے اور اب پانی وہاں کھڑا ہونے سے جوہڑ بن چکا ہے جو کہ اہل محلہ کے لئے ڈینگی کا سبب بن سکتا ہے اس گندے پانی سے دن بدن محلہ میں تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریوں کا بھی سبب بن رہا ہے اہل محلہ کا ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔۔۔۔

close