نیویارک (پی این آئی) کورونا ماسک پر لمبے چوڑے خرچے نہ کریں، ہجوم میں
جانا ہو تو کپڑے کا ماسک لگائیں، عا لمی ادارہ صحت کی ہدایتعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ اب حکومتوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوامی مقامات پر کپڑے
سے بنے ہوئے ماسک پہنیں۔ڈاکٹر ماریہ وین کیرہوو نے انٹرویو میں بتایا کہ اب ہمارے پاس ثبوت ہے کہ اگر ایسا مناسب طریقے سے کیا جائے تو یہ ممکنہ انفیکشن والے ڈراپلیٹس کے لیے ایک بند بن سکتا ہے اور ہم کپڑے کا بنا ہوا ماسک تجویز کرتے ہیں جو غیر میڈیکل ماسک ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے ماسک صرف ٹرانسمیشن کو کم کرنے والے آلات کا ایک حصہ ہے اور اس سے لوگوں کو کوئی غلط امیدیں نہیں باندھنی چاہیئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں