ہیروئین برآمدگی کیس، رانا ثناللہ کو کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا

لاہور (پی این آئی) ہیروئین برآمدگی کیس، رانا ثناللہ کو کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے لیگی رہنما کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔انسداد منشیات کی خصوصی

عدالت کے جج شاکر حسین نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں عدالت سے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close