ایران میں کورونا وبا کی دوسری لہر کا شدید حملہ، 24گھنٹوں میں مزید ہزاروں متاثرین سامنے آگئے

تہران(پی این آئی)ایران میں کورونا وبا کی دوسری لہر کا شدید حملہ، 24گھنٹوں میں مزید ہزاروں متاثرین سامنے آگئے… ایران میں لگاتار تیسرے دن بھی تین ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق جمعرات جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3574 نئے

متاثرین سامنے آئے ہیں۔ملک کے کئی صوبوں میں صورتحال کو ’پریشان کن‘ قرار دے دیا گیا ہے اور ایران کے جنوب مغرن میں واقع خزیستان نامی صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ماہرین کے نزدیک نئے متاثرین کی دوبارہ سے بڑھتی ہوئی تعداد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔اس میں سب سے اہم وجہ قرار دی جا رہی ہے ایرانی عوام کا سماجی دوری کے احکامات کو سنجیدگی سی نہ لینا۔عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ہزاروں افراد ملک کے شمال میں اس حصے میں گئے جسے ’ریڈ زون‘ قرار دیا گیا ہوا تھا۔شہروں میں زیر زمین ٹرین سٹیشن، بینک، دفاتر تمام کے تمام لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔حکام نے متعدد بار تنبیہ کی کہ وبا کی دوسری لہر آ سکتی ہے لیکن اس وقت ایسا محسوس نہیں ہو رہا کہ وہ ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی جانب جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں