فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی ، دنیا بھر کی اہم فضائی کمپنیوں نے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں

لندن (پی این آئی) فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی ، دنیا بھر کی اہم فضائی کمپنیوںنے بین الاقوامی پروازیں بحال کر دیں…دنیا بھر کی 60 فضائی کمپنیوں کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پروازوں کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا، کل 2 لاکھ 67 ہزار پروازیں چلیں گی، 57 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔ تفصیلات

کے مطابق کرونا وائرس کے بدترین بحران کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے والی دنیا بھر کی ائیرلائن اب آہستہ آہستہ اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہیں۔اس حوالے سے عالمی ادارے آفیشل ایئرلائن گائیڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے دنیا کی درجنوں ائیرلائنز بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مزید 60 ائیرلائن بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کر لیں گی۔ رواں ہفتے کل 2 لاکھ 67 ہزار پروازیں چلیں گی۔یوں دنیا بھر میں 57 لاکھ مسافروں کو سفر کرنے کا موقع ملے گا۔تاہم یہ تعداد کرونا لاک ڈاون سے قبل آپریٹ کی جانے والی پروازوں کے مقابلے میں محض 34 فیصد ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا بحران کے باعث دنیا بھر کی ائیرلائن شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی ائیرلائن دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔ جبکہ جو ائیرلائن خود کو بچانے میں کامیاب ہو جائیں گی، انہیں بھی معمول کی پروازیں بحال کرنے میں کئی برس کا عرصہ درکار ہوگا۔دنیا کی زیادہ تر فضائی آمد و رفت کا انحصار سیاحت کے شعبہ پر ہے۔ تاہم اس وقت بیشتر ممالک کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سیاحت کا شعبہ تاحال کھولنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ سیاحتی کے شعبہ اور بین الاقوامی تجارت کی مکمل بحالی تک بین الاقوامی پروازیں معمول پر نہیں آ سکتیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان بھی کئی ماہ کی بندش کے بعد اندرونی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بھی آوٹ باونڈ پروازوں کیلئے بحال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close