امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں فضائیہ کے اڈے پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک ہو گئے

واشنگٹن(پی این آئی)اشامریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں فضائیہ کے اڈے پر فائرنگ، دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس کے بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ایئر فورس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں صبح

پیش آیا جس میں 319 ریکوننینس ونگ کے 2 ایئرمین ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ہوئی اور بیس پر موجود ہنگامی ٹیم نے موقع پر ایکشن لیا۔گرینڈ فورکس بیس حکام کے مطابق صورتحال اب ’قابو‘ میں ہے۔بیس کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے کسی بھی سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close