پشاور میں میٹرو بس منصوبہ، بی آر ٹی، سپریم کورٹ نے سوالات اٹھا دیئے، شفافیت کا جائزہ لیں گے، ریمارکس

پشاور(پی این آئی)پشاور میں میٹرو بس منصوبہ، بی آر ٹی، سپریم کورٹ نے سوالات اٹھا دیئے، شفافیت کا جائزہ لیں گے، ریمارکس۔سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواحکومت کوبی آرٹی منصوبہ کیس چلانے کی ہدایت کردی، ایف آئی اے کومنصوبہ کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔جسٹس عمر

عطابندیال نے کہاہے کہ حکومتی اپیل کوزیادہ عرصہ حکم امتناع میں نہیں رکھنا چاہتے،خیبرپختونخوا حکومت بی آرٹی منصوبے سے متعلق کیس چلائے۔عدالت نے بی آرٹی منصوبہ کے حوالے سے سوال اٹھادیے ،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ بطورعدلیہ منصوبے سے متعلق مخصوص چیزوں کاجائزہ لینا ہے،بی آرٹی منصوبہ کی شفافیت کا جائزہ لیں گے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ منصوبہ کا تعمیراتی ٹھیکہ کیسے دیا گیا،دیکھیں گے،منصوبہ میں کہیں مفادات کا ٹکراؤتونہیں؟حکومت نے ادھورے منصوبہ پراربوں خرچ تونہیں کر دیے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close