ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں مزدوروں کیلئےاچھی خبر آگئی ، شاندار اعلان کر دیا گیا۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات کا دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کو دوپہر کے اوقات میں ڈھائی گھنٹے کا وقفہ دینے کا اعلان، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل ناصر بن تھانی الحلمی نے اعلان کیا ہے کہ
مملکت میں 15جون سے 15ستمبر تک دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کو دوپہر ساڑھے 12بجے سے 3بجے تک وقفہ دیا جائے گا۔وقفے کا اعلان 2جون کو کیا گیا جس کا اطلاق 15جون سے 15ستمبر تک ہوگا۔ وزیر برائے انسانی وسائل نے کہا ہے کہ مزدوروں کو گرمی کے موسم میں موسم کی شدت سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ایمرجنسی میں کام کرنے والے مزدوروں ہر حکم کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ انکی کمپنیوں کو اس حوالے سے تمام طرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے مزدوروں کو ٹھنڈے پانی اور جوس وغیرہ فراہم کیا جائے، اس کے علاوہ کسی بھی مزدور کی صحت خراب ہونے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد موجود ہونی چاہیے جبکہ اگر کوئی مزدور آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام کرتا ہے تو اگلے گھنٹے کو ایکسٹرا گھنٹے میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ جو فرم اس حکم کی خلاف ورزی کرے گی اسے فی مزدور 5ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا اور یہ جرمانہ 50ہزار درہم تک ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزدوروں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر طرح کے انسانی حقوق فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے تا کہ کسی انسان کی حق تلفی نہ ہو۔ اس کیلئے حکومت نے سخت قوانین وضع کیے ہیں اور انکی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 596نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افارد کی مجموعی تعداد 35ہزار788ہوگئی ہے جبکہ مزید مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 269 ہوگئی ہے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی کل گنتی 18ہزار726ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں