اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے
کا موسم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ: پنجاب: بھکر 35 ، بہاولنگر 31 ، نور پور تھل 28 ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25 ، منڈی بہاوللدین 15 ، بہاولپور (سٹی 11 ، ائرپورٹ 08) ، اٹک 10 ، مری 09 ، ساہیوال 07 ،چکوال ، جہلم 04 ، گجرات ، کوٹ ادو ، خانیوال 03 ، ملتان (ائرپورٹ 02) ، لیہ 01 ، خیبر پختون خواہ: مالم جبہ 28 ، بالاکوٹ 20 ، سیدو شریف 10 ، تحت بائی 08 ،کالا م ، کاکول 05 ، ڈی آئی خان 03 ، دیر 02 ، کشمیر :مظفرآباد 08 ،راولاکوٹ 05 ، گڑھی دوپٹہ 02 ، بلوچستان: بار کھان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 45 ، نوکنڈی 43 ، سبی ،دالبندین، موہنجوداڑو، سکرنڈ اور رحیم یار خان 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں