یکم جولائی کو ڈیل آف دی سینچری ہونے والی ہے، ’گریٹر اسرائیل‘ کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)یکم جولائی کو ڈیل آف دی سینچری ہونے والی ہے، ’گریٹر اسرائیل‘ کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھانے کا فیصلہ… گذشتہ روز دنیا بھر کی حالیہ صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئےنامور صحافی کا کہنا تھا کہ آج یکم جون ہے اور آج سے ٹھیک ایک مہینے بعد یکم جولائی کو ڈیل آف دی سینچری ہونے والی

ہے۔جس کا مطلب ’گریٹر اسرائیل‘ کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھانا ہے۔مائیک پومیو جلدی جلدی آئے ہیں اور گورنمنٹ بنوائی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا آج سے گیارہ بارہ سال قبل 2008ء میں معاشی بحران آیاتھا،لوگوں نے دھڑا دھڑ جائیدادیں خریدنا شروع کی،یہ بحران امریکہ سے شروع آیا ہوا تھا اور اس کے اثرات دبئی کویت میں بھی آئے تھے لیکن انہوں نے خود کو ٹھیک بھی کیا اور اس دوران ایسے دن بھی آئے تھے کہ لوگ بینکوں کی قسطیں دینے کے قابل نہیں تھے اور گھر چھوڑ کر گاڑیوں میں سونے پر مجبور تھے تاہم خلیجی ممالک نے کچھ ایسی اصلاحات کی ایسی صورت حال پیش نہ آئے۔۔سرائیل کے بڑے عالم رباعی لیپو نے کہا ہے کہ خدا نے انسانیت کو کورونا کی شکل میں اس مقام پر دھکیل دیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ارض مقدس پر ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی جائے۔ یہ تعمیر اس لیے ضروری ہے کہ یہ کورونا وائرس کو روکے گا اور وہ یہ دلیل دے رہے ہیں کہ دنیا کی تمام زبانوں میں جسے کراؤن کہا جاتا ہے ،تو لازم ہے کہ یہ تاج بادشاہ کے سر پر رکھا جائے جس کا نیا ہزاروں سال سے انتظار ہے۔ اور پھر وہ بادشاہ اصل تاج پاکر حکومت قائم کرے اور کورونا کی برائی جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close