نیویارک (پی این آئی)اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کر دیا ،مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے بھارت مکاری سے مقبوضہ وادی میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، سلامتی کونسل بھارتی جنگی جرائم
کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں ورچوئل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مؤثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے، سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے 33 کشمیریوں کو شہید کیا، اس کے علاوہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں