برطانوی وزیر اعظم کے مشیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی، غلطی نہیں مانی، کابینہ کے ایک اور وزیر کا بطور احتجاج استعفیٰ

برطانیہ(پی این آئی)برطانوی وزیر اعظم کے مشیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی، غلطی نہیں مانی، کابینہ کے ایک اور وزیر کا بطور احتجاج استعفیٰ ،برطانوی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر ڈومینک کیومنگ کی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور اپنے جرم کا اعتراف نہ کرنے پر حکومتی وزیر گلس راس

نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے چیف ایڈوائرز ڈومینک کیومنگ نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی اور نشاندہی کے باوجود اپنی غلطی کا اعتراف نہ کیا۔حکومتی وزرا نے وزیر اعظم کے ایڈوائزر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا مگر بورس جانسن نے ڈومینک کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ اُن کی حمایت میں بیان دے ڈالا، جس پر حکومتی وزیر ڈگلس راس نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےچیف ایڈوائزر ڈومینک کیومنگ نے 261 میل سفر طے کرکے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بعد سے اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ڈومینک کیومنگ نے گزشتہ روز عوامی دباؤ پر پہلی بار بیان دیتے کہا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی کیونکہ وہ اپنے والدین سے ملاقات کے لیے جارہے تھے۔برطانوی وزیراعظم کے چیف ایڈوائزر کی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر حکومتی ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن جماعتوں نے تحریری طور پر ڈومینک کیومنگ سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر عوامی ردعمل میں بھی اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں