برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ، مزید کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ تشویشناک خبر آگئی

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ، مزید کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ تشویشناک خبر آگئی… برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 793 ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے لندن میں نیوز بریفنگ کے

دوران کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے مرحلے میں جانے کی پوزیشن میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ یکم جون سے ریسیپشن، ائیر ون اور ائیر 6 کے طلبہ اسکول جائیں گے، تمام اسکول یکم جون سے کھلنے کیلئے تیار نہیں ہونگے۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے ڈرھم جاکر وہ ہی کیا جو کوئی بھی باپ کرتا۔ ڈومینک کمنگز کا اقدام قانونی اور ذمہ دارانہ تھا۔چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈرھم جانے پر ان سے مستعفی ہونا کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close