کورونا ویکسین تیار ہو گئی تو کس ملک کو سب سے پہلے دی جائیگی؟ دوا ساز کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

پیرس (پی این آئی ) فرانسیسی دوا ساز کمپنی نے کورونا ویکسین پر سب سے پہلا حق امریکہ کا قرار دے دیا ، کمپنی کے بیان پر فرانسیسی حکومت نے اظہار برہمی کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دوا ساز کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین پر پہلا حق امریکہ کا ہے۔ کیونکہ کہ ویکسین کی تیاری پر سب سے

زیادہ رقم امریکی حکومت لگا رہی ہے۔دوا ساز کمپنی کے اس بیان فرانسیسی حکومت نے اظہار برہمی کیا۔ فرانسیسی صدر ایما نیول میکرون نے کہا کہ ویکسین یا دوا کو عالمی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ دوا کو مارکیٹ کی قوتوں کے تابع نہیں ہو نا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو ویکسین تک رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں اگلے ہفتے دوا ساز کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کروں گا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسئین کی تیار کی جار ہی ہے۔ ترقیافتہ ملک ویکسین کی تیاری کیلئے سر گرم ہے ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد44 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ98 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 4,430,123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ افراد امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ملک بھر اب تک 1430348 کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 85197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1034892 ہے۔ ادھر کورونا وائرس سے فرانس میں 83 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 27074 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close