کورونا وائر س کی روک تھام ،سعودی فرمانروا میدان میں آگئے ، اہم اسلامی ملک کی عوام کو شاندار تحفہ دیدیا

الریاض (پی این آئی) کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں سعودی عرب برادر ملک ملائیشیا کی مدد کو پہنچ گیا۔ سعودی حکومت نے برادر ملک ملائیشیا کی مدد کے لیے 75 لاکھ سے زائد میڈیکل یونٹس کا تحفہ پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب روز بروز بڑھتی ہوئی متاثرین کی تعداد کے بعد

سعودی عرب اپنے برادر اسلامی ملک کی مدد کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق کوالالمپور میں متعین سعودی سفیر محمود القطان نے تحفے کو ملائیشیا کے متعلقہ حکام تک پہنچائے۔ سعودی سفیر کی جانب سے اس تحفے کی اطلاع شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدما ت کے حوالے سے دی ہے- متفرق غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ملائیشیا کو عطیہ کیے جانے والے طبی سامان میں لاکھوں سرجیکل فیس ماسک، این 95 حفاظتی ماسک اور کورونا کے علاج کے ماہرین کے لیے سپیشل لباس ملائیشیا کو بھیجے ہیں- علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی تنفس کی 150 مشینیں، انتہائی نگہداشت میں کام آنے والے 80 ایئر آلات اور 180 غیر جراحتی ایئر آلات بھی سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے ہیں- خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہمیں دس لاکھ این 95 ماسک مل چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این 95 ماسک وزارت صحت کے حوالے کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر مشینیں، آلات اور ماسک راستے میں ہیں- ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیےگرانقدر تعاون پر سعودی رہنما شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے روشن ثبوت سے تعبیر کیا۔

close