عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ترین سطح پر آ گئیں، سعودی حکمت عملی کامیاب ہو رہی ہے؟

نیویارک (پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ترین سطح پر آ گئیں، سعودی حکمت عملی کامیاب ہو رہی ہے؟عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو

ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بعض ملکوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے پیداوار معاہدے سے زیادہ کم کرنے کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.34 ڈالر (4.3 فیصد) گر کر 26.93 ڈالر فی بیرل رہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 60 سینٹ (2.4 فیصد )کمی کے ساتھ 24.14 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اقدامات گئے گئے اور ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں