امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن(پی این آئی):امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ،امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ

سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں، امریکا کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹینیٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ امریکا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے اس اعلان کا مقصد بی ایل اے کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے روکنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدام عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد بی ایل اے کی معاونت کو دہشت گردی کی معاونت قرار دیا جائے گا، یہ تنظیم پہلے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان میں کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close