مسلمانوں کیلئےبری خبر آگئی، سعودی حکومت نے حج و عمرہ کومزیدمہنگا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت پاکستان کی طرف سے سبسڈی کے خاتمے اور نئے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد حج و عمرہ پہلے ہی بہت مہنگے ہو چکے تھے، اس پر مستزاد یہ کہ اب سعودی حکومت نے بھی حج و عمرے پر نیا ٹیکس لگا دیا ہے جس کے بعد یہ مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق سعودی

عرب نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔ استنبول کے معاشی ماہر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ”سعودی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کی وجہ سے تباہ حال ہو چکی ہے۔ معیشت کو اس ابتری سے نکالنے کے لیے سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تین گنا تک اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر عازمین حج و عمرہ پر بھی ہو گا۔ ویلیوایڈڈ ٹیکس پہلے 5فیصد تھا جو جولائی سے 15فیصد ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ غالب امکان ہے کہ اس معاشی صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت حج و عمرہ فیس میں بھی اضافہ کر دے۔“ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے قبل ہر سال سعودی عرب حج و عمرہ سے 12ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرتا آ رہا ہے جو اس کے کل جی ڈی پی کا 7فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں