وہ بڑی کمپنی جس نے اپنے ملازمین کو ہمیشہ کیلئے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی

سان فرانسسکو (پی این آئی) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو آفر کی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ہمیشہ گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر کی جانب سے یہ آفر ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اکثر کمپنیوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کی ہدایت کر رکھی ہے۔ٹوئٹر کے سی ای

او جیف ڈورسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دفتر کھولنے کا فیصلہ ہمارا ہوگا لیکن دفتر آنا ہے یا گھر سے کام کرنا ہے یہ فیصلہ ملازمین نے خود کرنا ہے، ملازمین چاہیں تو کورونا ختم ہونے کے بعد بھی گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔ٹوئٹر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ٹوئٹر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں، اس دوران یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھ کر بھی بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں، اگر ملازمین سمجھتے ہیں کہ ان کیلئے گھر سے کام کرنا زیادہ آرام دہ ہے تو ان کی اس خواہش کو پورا کیا جائے گا۔ اگر ملازمین دفتر آنا چاہیں تو ان کیلئے دفاتر کو مزید آرام دہ اور محفوظ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close