ٹوکیو (پی این آئی)کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، جاپانی وزیر اعظم نے اعلان کر دیا، جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے توقع ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایک ویکسین کے طبی تجربات ملک میں جلد از جلد جولائی تک شروع ہو سکتے ہیں۔ آبے نے ایوان زیریں کی بجٹ
کمیٹی کے اجلاس میں یہ انکشاف کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکہ میں اس ویکسین کی انسانوں پرآزمائش کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعظم آبے نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ٹوکیو، اوساکا یونیورسٹی اور متعدی امراض کے قومی ادارے سمیت جاپان کے کئی اداروں میں ویکسین کی تیاری کی غرض سے تجربات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت کا یہ عزم ایک بار پھر دہرایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے اینٹی فلو دوا ایویگان کی منظوری دے دی جائے گی۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں