ایمسٹرڈیم(پی این آئی) مختلف ممالک کے سائنسدانوں کی تحقیقات میں تصدیق کی جا رہی تھی کہ کورونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کے لیے دوگنا زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اب نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے بالآخر اس کی وجہ بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ
وجہ مردوں کے جسم میں ’اے سی ای 2‘ نامی انزائم کا زیادہ ہونا ہے۔ یہ انزائم دل، گردوں، خون کی وریدوں کے ٹشوز اور خصیوں سمیت دیگر کئی اعضاءمیں پایا جاتا ہے اور مردوں میں خواتین کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔یونیورسٹی میڈیکل سنٹر گرونیجن نیدرلینڈز کے ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس انسان کے خلیوں کو متاثر کرنے کے لیے اس انزائم کا استعمال کرتا ہے۔ جس شخص میں یہ انزائم زیادہ ہو اس میں کورونا وائرس کی تباہ کاری زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ خواتین میں یہ انزائم کم پایا جاتا ہے لہٰذا کورونا وائرس ان کے لیے کم خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایڈریان وورز کا کہنا تھا کہ ”اے سی ای 2دراصل ایک ’ری سیپٹر‘ ہے جو خلیوں کی سطح کے اوپر ہوتا ہے۔یہ کورونا وائرس کے ساتھ مدغم ہوجاتا ہے اور اسے خلیے کے اندر داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مردوخواتین کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ تو یکساں ہوتا ہے لیکن جسم میں جانے کے بعد مردوں کے لیے وائرس دوگنا زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں