کورونا وائرس بے قابو ہو گیا، سعودی عرب میں عید کے دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعوی عرب نے عید کے تین روز کے دوران ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سعوی عرب میں 23مئی سے 27مئی تک ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا کہ کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں 22 مئی تک جزوی

کرفیو جاری رہے گا تاہم مکہ مکرمہ میں کرفیو کا دورانیہ 24گھنٹے ہوگا۔اب وزارتِ داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 23مئی سے 27مئی تک سخت لاک ڈاون کے تحت لوگوں کی عام نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ اقدامات کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے جاری بیان میں کہا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پُوری نظر رکھی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے، صورتِ حال کو سامنے رکھ کر ہی کرفیو کے اوقات میں اضافے یا کمی کافیصلہ کیا جا ئے گا۔سعودی حکومت ماضی میں پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت کئی فیصلے لے چکی ہے۔ حکومت کے یہ فیصلے اب تک موثر ثابت ہوئے ہیں آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ ضرورت پڑنے پرتمام حفاظتی اقدامات ختم کرنے یا جزوی طور پر ختم کرنے کے امکانات بھی اپنی جگہ قائم ہیں۔آئندہ کا فیصلہ ٹھوس بنیادوں پر ہی ہوگا۔ دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں ایک بار پھر یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، مزید 1911مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔نئے کیسز کے ساتھ کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 2520مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15257 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close