113 سال کی بزرگ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی، علامات ظاہر ہو ئیں جو اب نیگیٹو ہو چکی ہیں، ڈاکٹر

میڈرڈ(پی این آئی)113 سال کی بزرگ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی، علامات ظاہر ہو ئیں جو اب سپین میں کورونا وائرس کے کیسز ہزاروں تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اس دوران ہزاروں افراد زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں، تاہم سپین سے ایک حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں پر 113 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو

شکست دیدی ہے۔نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور مانا جاتا ہے کہ کووڈ 19 معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔حالیہ مہینوں میں متعدد ایسے افراد اس جان لیوا بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جن کی عمریں سو سال سے زائد ہیں۔ مگر ان میں سے کوئی بھی سپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کا مقابلہ نہیں کرسکتے جو اس بیماری کو شکست دینے والی معمر ترین شخصیت قرار دی جارہی ہیں۔یگیٹو ہو چکی ہیں، ڈاکٹر،113 سالہ ماریہ برائناس کی پیدائش تو امریکا کی ہے مگر اب وہ سپین کے شہر اولوت میں ایک کیئر ہوم میں مقیم ہیں۔ اپریل میں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اپنے کمرے میں آئسولیشن میں رہتے ہوئے انہوں نے اس کا مقابلہ کیا۔کیئر ہوم کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ بیماری سے بچ گئیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معمر خاتون میں کووڈ 19 کی معتدل علامات ظاہر ہوئی تھیں، اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں، ان کا گزشتہ ہفتے ٹیسٹ ہوا تھا جس کا نتیجہ نیگیٹو رہا۔یہ خاتون کئی ہفتوں تک اپنے کمرے میں محدود رہیں اور عملے کے صرف ایک فرد کو حفاظتی ملبوسات میں انہیں دیکھنے کی اجازت تھی۔مقامی ٹی وی نے خاتون کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ عملے کو بہت مہربان اور خیال رکھنے والا کہہ رہی ہیں، جب ایک ملازم نے ان سے لمبی زندگی کا راز پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اچھی صحت کا تحفہ ملا۔اس کیئر ہوم میں کورونا وائرس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور ماریا کی بیٹی روزا موریٹ نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ ان کی ماں اب ٹھیک ہیں، وہ بات کرنا چاہتی ہیں، وضاحت کرنا چاہتی ہیں، وہ ایک بار پھر اپنی اصل شخصیت میں واپس آجائیں گی۔ان کی پیدائش 4 مارچ 1907 کو سان فرانسکو میں ہوئی تھی اور پہلی جنگ عظیم کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ اسپین آئیں، وہاں انہوں نے 1918 میں اسپینش فلو کا بھی سامنا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں