امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 81 ہزار سے زائد، ایک دن میں 1150 کی جان گئی، 17 ہزار سے زائد نئے کیس

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 81 ہزار سے زائد، ایک دن میں 1150 کی جان گئی، 17 ہزار سے زائد نئے کیس،امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 17 ہزار 500 نئے کیسز سامنے آگئے اور ایک دن میں 1150 جان کی بازی ہار گئے۔دنیا کے طاقتور ترین ملک میں کورونا وائرس کی

تباہ کاریاں بڑھتی ہی جارہی ہیں، جہاں 13 لاکھ 80 ہزار 235 افراد مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکا میں اموات کی تعداد 81 ہزار 634 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 19ہزار 839 صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین میں 2 دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھنے کے بعد پھر بریک لگ گیا ہے، 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔جنوبی کوریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، چند دنوں میں نائٹ کلب سے جڑے 100 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close