6 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے بعد کورونا کا دباؤ کم، ایران کا لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

ایران(پی این آئی)6 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے بعد کورونا کا دباؤ کم، ایران کا لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ،ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران میں آج سے تمام امام بارگاہیں عارضی طور پر کھول دی گئی ہیں۔

ایران کی حکومت نے ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان میں مخصوص عبادات کے لیے تین راتوں کے دوران امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 685 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئے۔ عالمی وباء سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 73 ہزار 104 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 87 ہزار 621 ہو گئیں۔ 24 لاکھ 49 ہزار 116 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 895 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 36 ہزار 367 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 81 ہزار 795 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار 850 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 41 ہزار 830 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 484 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 62 ہزار 225 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں