تراویح کے لیے ایک ہی گھر میں جمع ہونے والے 4خاندان کورونا کا شکار ہوگئے، تشویشاک صورتحال

دبئی(پی این آئی)تراویح کے لیے ایک ہی گھر میں جمع ہونے والے 4 خاندان کورونا کا شکار ہوگئے،متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک گھر میں 4 خاندانوں نے جمع ہو کر ایک ساتھ تراویح پڑھی جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔دبئی میں ترجمان حکومت امارات ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ شہری کورونا وبا کے دوران رمضان کی نئی روایات پر عمل درآمد کریں، دبئی کے رہائشیوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ لوگ افطار تقسیم کرنے سے باز رہیں۔حکومت نے سخت ہدایت کی ہے کہ کھانا گھر سے پکا کر باہر ضرورت مندوں میں تقسیم نہ کریں، یہ مہربانی زحمت بن سکتی ہے کیونکہ اس سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے کہا کہ لوگ حکومت امارات کی جانب سے اعلان کردہ خیراتی اداروں کو افطار مہیا کریں، یہ خیراتی ادارے مکمل ہدایت کے ساتھ افطار تقسیم کر رہے ہیں۔ترجمان حکومت امارات نے بتایا کہ دبئی میں چار خاندانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جس کے سبب وہ وائرس کا شکار ہوگئے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے خاندان کے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close