سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خاتمے کی تاریخ دیدی گئی ، اچھی خبر آگئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں ماہرین نے کورونا وبا ختم ہونے کی تاریخ کی پیشن گوئی کردی ہے۔ سنگاپور کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں10ستمبر تک کورونا وبا بالکل ختمم ہوجائے گی۔ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹکنالوجی اینڈ ڈیزائن کے ایک تحقیقی منصوبے میں ڈیٹا پر مبنی اندازوں کا استعمال

ایسے ماڈل بنانے کے لئے کیا گیا جو مخصوص ممالک میں کورونا وائرس کے طرز زندگی کو ظاہر کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور قطر سمیت مخصوص ممالک میں کورونا وبا کی “آخری تاریخوں” کا اندازہ لگایا گیا ہے۔تحقیق میں ایس آئی آر ماڈل کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 7 مئی تک متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور کورونا وائرس کیسوں کے ڈیٹا کو شامل کیا گیا۔ایس آئی آر لوگوں کے متحرک بہاؤ کو دیکھتے ہوئے تین امتیازی فارمولوں کا استعمال کرتا ہے۔ تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2020 کو ہوگی جبکہ سعودی عرب میں وبا 10ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔اسی طرح قطر میں کورونا وبا 14ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ آج سعودی عرب میں مزید 1966مریضوں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد41ہزار 14ہوگئی ہے، نئے کیسز میں 35فیصد سعودی شہری اور 65 فیصد غیرملکی شہری شامل ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں ایک بار پھر یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے، مزید 1966مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہورہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 9مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد 255 ہوگئی ہے۔ اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 1280مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12737 ہوگئی ہے۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ مملکت میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ کے پھیلاؤ سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں صامطہ کے علاقے سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں