چین اور جنوبی کوریا میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، شولان شہر میں کورونا کے باعث جنگی حالت نافذ کرنے کا اعلان

، شولان(پی این آئی)چین اور جنوبی کوریا میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، شولان شہر میں کورونا کے باعث جنگی حالت نافذ کرنے کا اعلان،چین اور جنوبی کورونا میں نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ووہان میں ایک ماہ بعد 6 کیسز سامنے آچکے ہیں، شمال مشرقی شہر شولان میں

کورونا کیسز کے باعث جنگی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد 2 ہزار ایک سو بار اور نائٹ کلب بند کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیول میں بیشتر کیسز ایک 29 سالہ شخص سے پھیلے جس نے 3 نائٹ کلبس کا دورہ کیا۔بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 200 سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 67 ہزار تک پہنچ گئی۔امریکا میں 24 گھنٹوں میں مزید 20 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 750 سے زائد مریض دم توڑ گئے ہیں۔واشنگٹن یورنیورسٹی نے اموات کے اندازے پھر بدل دیئے ہیں اور اگست تک ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دنیا بھر لگ بھگ 42 لاکھ افراد کورونا کی زد پر آچکے ہیں، جن میں سے2 لاکھ 84 ہزار چل بسے جبکہ 15 لاکھ وائرس کو مات دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close