تہران (پی این آئی)ایرانی بحریہ نے مشقوں کے دوران اپنے ہی بحری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا، 19 ہلاک، ایرانی بحریہ نے مشقوں کے دوان اپنے ہی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں نیوی کے 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب فوجی مشقوں کے دوران خلیج عمان میں میزائل کو
ہدف کی طرف فائر کیا گیا لیکن وہ قریب ہی موجود ایران کی سپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جہاز اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا کہ شپ ہدف کے انتہائی قریب تھی جس سے واقعہ پیش آیا، حادثے کا شکار بننے والی شپ کو 2018 میں تیار کیا گیا تھا جو سمندر سے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق میں واقع جسک پورٹ کے قریب پیش آیا جہاں اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوان ایک سپورٹ شپ میزائل کا نشانہ بن گئی۔ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حادثے کے وقت جہاز میں کتنے ممبران سوار تھے تاہم ترک ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ جہاز میں 40 سے زائد ممبران موجود تھے جن میں سے 20 ہلاک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں