کورونا وائرس کے علاج کے لئے ملیریا کی دوائی “ہائیڈروکسی کلوروکوئین” فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟نئی تحقیق سامنے آگئی

برطانیہ (پی این آئی) کورونا وائرس کے علاج کے لئے ملیریا کی دوائی “ہائیڈروکسی کلوروکوئین” کا کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشورے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں ملیریا کی دوائی کو کوروناو ائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جانا شروع کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب ایک نئی تحقیق

سامنے آئی ہے جس کے مطابق اس دوائی کا نا نقصان ہے اور نہ ہی کوئی فائدہ۔برطانوی طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق اس دوائی کے استعمال سےموت یا سانس کی نلکی لگانے کے خطرات کی شرح میں اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی لہذا اس کے استعمال سے کوئی نقصان ہے نہ فائدہ۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کودہائیوں سے ملیریا کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اسے کسی اور علاج کے لئے استعمال کئے جانے والی سفارش پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملیریا کی دوائی کو کورونا وائر س کے استعمال کے لئے تجویز کیا تھا جس کے بعد کچھ ممالک نے ملیریا کی دوائی کا استعمال شروع کر دیا تھا۔ دوسری جانب چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ایسے میں دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ کورونا کے علاج کے لیے دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اور ادارے اس وقت کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز پر کام کر رہے ہیں جن میں سے پانچ کی انسانوں کی پر آزمائش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close