صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کو امریکہ پر کیا جانے والا بدترین حملہ قرار دے دیا، چین پر ذمہ داری عائد کر دی

واشنگٹن ( پی این آئی)صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کو امریکہ پر کیا جانے والا بدترین حملہ قرار دے دیا، چین پر ذمہ داری عائد کر دی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اور کہا کہ یہ وباء امریکا پر کیا جانے والا بد ترین

حملہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں امریکی صدر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی افواج کی جانب سے امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر حملے اور نائن الیون کے حملوں سے اس وبا کا موازنہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اس وبا کی روک تھام کے لیے ابتدا ہی میں اقدامات کرلیتے اور جہاں سے اس وبا کا آغاز ہوا وہیں اسے روک دیا جاتا تو حالات اس نہج پر نہیں پہنچتے۔واضح رہے کہ امریکا میں وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور پڑے پیمانے پر اموات کے بعد سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چین کو کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔ بدھ کے روز دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو بھی انہیں الزامات کا اعادہ کرچکے ہیں۔

close