کورونا وائرس کی آڑ میں اسرائیل کا خوفناک منصوبہ بے نقاب، مسجد اقصیٰ پر اپنا تسلط جمانے کی کوششیں

مقبوضہ بیت المقدس (پی این آئی)فلسطین کے اسرائیلی امور کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا پھیلنے کی بنا پر مسجد اقصی کی بندشوں کے ذریعے قبلہ اول اور پورے القدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش خطرناک ہے۔عرب ٹی وی کے مطابقفلسطینی تجزیہ نگار صالح النعامی

کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے کرونا کی وبا کو مسجد اقصی اور حرم قدسی پراپنے پنجے مضبوط بنانے کے لیے سازشیں اور حربے تیز کردیے ہیں۔ٹویٹر پرپوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں النعامی نے کہا کہ اسرائیل کی یہودی انتہا پسند گروپوں کے اتحاد تنظیمات ہیکل کے مشیر قانون افیعاد فیسولی مسجد اقصی کی اراضی پرہیکل سلیمانی کی تعمیر کے اشتعال انگیزی دعوے کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ ماہ صیام میں ہو رہا ہے اور کرونا وائرس کی پابندیوں نے اسرائیلی ریاست کو اپنے حربے اور ہتھکنڈے آگے بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصی کو کرونا کی وجہ سے خالی چھوڑنا صہیونی انتہا پسند تنظیموں کو اپنے اشتعال انگیز جرائم کوآگے بڑھانے کا ماحول اور موقع فراہم کررہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں